شادی فنڈ میں 51 ہزار روپئے تک اضافہ کا خیرمقدم

سدی پیٹ ۔ 22اگست ( فیکس ) ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے غریب مستحق مسلم لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کیلئے فی کس 51ہزار روپئے مالی امداد کی فراہمی کے اعلان کا ملت اسلامیہ ویلفیر سوسائٹی کے آنریری صدر جناب محمد عبداللطیف ، صدر عبدالقادر اور نائب صدر محمد غوث محی الدین نے خیرمقدم کیا ہے ۔ مسٹر ٹی ہریش راؤ وزیر بھاری آبپاشی کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے‘ 2008ء میں اُس وقت کی حکومت غریب لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کیلئے اس اسکیم کا اعلان کیا اور 15ہزار روپئے منظور کئے گئے ۔ اسکے بعد 2012ء میں حکومت نے اس رقم میں اضافہ کرتے ہوئے 25ہزار روپئے کیا تھا ۔ آج کی گرانی کو مدنظر رکھتے ہوئے ملبوسات اور دیگر ضروری گھریلو سامان کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث شادیاں انجام دینا ناممکن تھا ۔ ملت اسلامیہ کے اراکین معہ صدر اور نائب صدر نے ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ سے کئی بار ملت اسلامیہ نمائندگی کی جس پر ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ ہماری رلنتانہ سرکار آنے پر ضرور کم از کم 50ہزار روپئے کروائیں گے ‘ وعدہ کیا تھا ۔ ٹی ہریش راؤ کی دلچسپی کی وجہ سے آج ہماری ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے 51ہزار روپئے غریب و نادار مسلم لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کیلئے اعلان کیا ہے جس کا ملت اسلامیہ خیرمقدم کرتی ہے ۔ معلوم ہونا چاہیئے کہ ملت اسلامیہ کی طرف سے آج تک 138 غریب و نادار لڑکیوں کی شادیاں کی جاچکی ہیں ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے مسلمانو کیلئے 12فیصد ریزرویشن کا بھی اعلان کیا ہے ۔ ملت اسلامیہ خیرمقدم کرتی ہے ۔ 15اگست 2014ء کو چیف منسٹر کے سی آر گولکنڈہ قلعہ پر قومی ترنگا لہرایا بہت ہی خوش آئند بات ہے کیونکہ 385سال قبل اورنگ زیب شہنشاہ نے اپنا جھنڈا لہرایا تھا ۔ 400سال کے بعد آج قلعہ گولکنڈہ کو رونق آئی ہے ۔ 19اگست 2014ء کو گھر گھر سروے کے بھی اچھے نتائج آئے ہیں ‘ عوام نے مکمل تعاون کیا ۔ ملت اسلامیہ کی جانب سے یوسف الدین معتمد اور آصف اقبال اور محمد خان اور پاشاہ وغیرہ نے بھی چیف منسٹر کے سی آر صاحب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے ۔