شادی شدہ شخص کی ہراسانی سے دلبرداشتہ کمسن لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد۔/25 مئی، ( سیاست نیوز) شادی شدہ شخص کی ہراسانی اور زبردستی سے دلبرداشتہ ایک کمسن لڑکی نے خودکشی کرلی۔مادھا پور پولیس کے مطابق 17 سالہ شاملا جو عزت نگر علاقہ کے ساکن ایل نائیڈو کی بیٹی تھی اس لڑکی کو مقامی شخص شیکھر کی جانب سے ہراسانی کا سامنا تھا۔ شیکھر جو شادی شدہ ہے اس لڑکی کو شادی کے لئے ہراساں و پریشان کررہا تھا۔ شیکھر کی ہراسانیوں سے تنگ آکر اس لڑکی نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔