شادی شدہ زندگی سے ناخوش ۲۶؍ سالہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ 

حیدرآباد : شہر کے چیتینیا پوری پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک ۲۶؍ سالہ خاتون نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گیتا انجلی کی شادی مہارشٹرا کے رہنے والے شنکر کے ساتھ ہوئی تھی ۔ گیتا انجلی اپنی شادی شدہ زندگی سے خوش نہیں تھی ۔ اس نے سات صفحات پر مشتمل ایک سوسائیڈ چھوڑا ۔ انجلی نے اس نوٹ میں لکھا کہ اس کے والدین نے ۱۶؍ سال کی عمر میں اس کی شادی ایک ۳۲؍ سالہ شخص شنکر سے کردی

۔ انجلی اپنی تعلیم جاری رکھنا چاہتی تھی لیکن زبردستی اس کی شادی کروادی گئی ۔ انجلی کو دو بچے ہیں ۔ چیتنیا پوری پولیس نے ایک معاملہ درج کر کے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے عثمانیہ دواخانہ بھیج دیا ہے۔