شادی شدہ خواتین اپنی فٹنس کا خیال رکھیں

شادی سے پہلے خواتین اپنی فٹنس کا پورا خیال رکھتی ہیں اور کم وزن برقرار رکھنے کے لئے ڈائٹنگ بھی کرتی ہیں لیکن شادی ہونے کے بعد انہیں اس بات سے شاذ ہی دلچسپی رہ جاتی ہے کہ ان کا جسم کدھر جارہا ہے۔ ہمارے جیسے ہی لڑکی یا لڑکے کی شادی ہوتی ہے۔
ان کے رشتہ داروں میں دعوتوں کا لامتناہی سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔ یہاں تک کے لڑکی اور لڑکے والے کھانے سے تنگ آجاتے ہیں، بیمار پڑجاتے ہیں، مگر کھانا کھلانے والے تھکتے نہیں۔ شادی کے بعد خواتین کو چاہئے کہ وہ اپنی فٹنس کا پورا خیال رکھیں ۔ ’’کھاتے وقت بیویاں سوچے سمجھے بغیر اتنا کھانا کھالیتی ہیں جتنا کہ ان کے شوہر، چنانچہ ان کا وزن تیزی سے بڑھ جاتا ہے۔ اس کا ایک ہی حل ہے کہ بیویاں سادہ غذا کھائیں اور پلیٹ میں کھانا کم نکالیں۔ آہستہ آہستہ کھائیں اور خوب چبائیں جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ 20 منٹ بعد دماغ کہے گا کہ اب بس کرو پیٹ بھر گیا۔