شادی شدہ خاتون کی مشتبہ حالت میں موت

یلا ریڈی ۔ 11؍ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل گندھاری کے جوواڑی موضع میں 28 سالہ گنگامتی کی موت مشتبہ حالت میں ہوئی ۔ سب انسپکٹر مسٹر ستیہ نارائینا نے مزید بتایا کہ ورنی منڈل کے گنگارام کی بیٹی گنگامنی کو گندھاری منڈل کے جواڑی موضع سے تعلق رکھنے والے سائیلو کے ساتھ 10 ۔ سال قبل شادی انجام پائی ۔ ان دونوں کو ایک بیٹی بھی ہے ۔ صبح اٹھ کر دیکھنے پر گنگامنی فوت ہوچکی تھی ۔ شوہر سائیلو نے اپنے خسر گنگارام کو فون کر کے فوت ہونے کی اطلاع دی جس کے بعد ساس خسر جواڑی کو پہنچ گئے اور اپنی بیٹی کی اچانک موت پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ۔ متوفی کے والد کی شکایت میں پولیس نے مشتبہ موت کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔