شادی شدہ خاتون کو فحش ایس ایم ایس ، ایک شخص گرفتار

حیدرآباد ۔ /25 جون ( سیاست نیوز) شادی شدہ خاتون کو فحش ایس ایم ایس اور فون کالس کے ذریعہ ہراساں کرنے والے ایک شخص کو مشیرآباد پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مشیرآباد کی ساکن ایک خاتون کو پردیپ یادو کمار مسلسل فحش ایس ایم ایس بھیج رہا تھا اور اسے فون کے ذریعہ تنگ کررہا تھا ۔ خاتون نے مشیرآباد پولیس سے پردیپ یادو کے خلاف ایک شکایت درج کروائی تھی جس پر پولیس فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرکے آج عدالت میں پیش کردیا ۔ اسی قسم کے ایک اور واقعہ میں سالی سے دست درازی کرنے والے بہنوائی کے خلاف مشیرآباد پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ پولیس کے بموجب 35 سالہ اودئے کمار ساکن باکارم پیشہ سے اے سی میکانک نے مکان میں بیوی کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سالی سے دست درازی کی ۔ لڑکی کی جانب سے پولیس میں شکایت کئے جانے پر اودئے کمار کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔