شادی سے قبل جنسی تعلقات

پٹلم ۔ 7 ۔ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر اللہ پور موضع منڈل پٹلم کی دسویں جماعت میں زیر تعلیم طالبہ نویتا کستوربا گرلز اسکول اور ہاسٹل ہی میں قیام پذیر ہے۔ لڑکی کے والدین نے اس کے خاندان کے ایک لڑکے سے رشتہ طئے کیا تھا ۔ دسویں جماعت کے امتحانات ختم ہونے کے بعد دونوں کی شادی کی تاریخ مقرر کرنے والے تھے ۔ اسی درمیان لڑکی اور لڑکے نے غلط قدم اٹھاتے ہوئے جنسی تعلقات قائم کرلئے ۔ لڑکی کا حمل ٹھہر گیا۔ اکثر لڑکی اسکول کو غیر حاضر رہا کرتی تھی ۔ اسکول ہذا کی پرنسپل سریتا میڈم نے لڑکی کے والدین کو فون کر کے ششماہی امتحانات لکھنے کیلئے طالبہ کو بلایا ۔ اچانک کل رات ہاسٹل کے روم میں ہی طالبہ کی زجگی ہوگئی۔ طالبہ کو لڑکا تولد ہوا جس نے ڈر کے مارے نومولود بچے کو اسکول کی پہلی عمارت سے نیچے پھینک دیا ۔

رات کو سب محو خواب تھے ، کسی کو کچھ پتہ نہیں چلا ۔ صبح 8 بجے راہگیروں نے نومولد بچے کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی ۔ سب انسپکٹر مسٹر ڈی انجیا سرپنچ مسٹر اے گنگا رام اور تحصیلدار مسٹر سید عبدالعلم الدین قادری وہاں پہنچ گئے۔ بچے کو پٹلم گورنمنٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں پر بچہ فوت ہوگیا۔ پٹلم تحصیلدار مدرسہ کی پرنسپل اور اسٹاف کو طلب کر کے تفصیلی معلومات حاصل کئے ۔ اسکول کا اسٹاف لاعلمی کا اظہار کرنے پر تحصیلدار برہم ہوگئے ۔ اس بات کی اطلاع ملتے ہی بانسواڑہ سرکل انسپکٹر مسٹر کے بھاسکر اور بودھن ڈیویژن کے ڈی ایس پی مسٹر غوث محی الدین سرکاری دواخانہ پہونچ کر نو مولود نعش کو پوسٹ مارٹم کی غرض سے بانسواڑہ سرکاری دواخانہ منتقل کردیا ۔ ایک کیس رجسٹر کرتے ہوئے مزید تحقیقات میں مصروف ہے ۔ مستقر پٹلم کے اے بی وی پی کے کارکنوں نے پٹلم کے بانسواڑہ چوراہیں پر کستوربا اسکول کے پرنسپل اور اسٹاف کو معطل کرنے کیلئے زبردست احتجاج منظم کیا ۔