شادی سے ایک دن قبل دلہا گرفتار‘سابقہ محبوبہ کی شکایت پر کارروائی

جنسی استحصال اور دھوکہ دینے کا الزام ‘ایچ ایم سی میں حصول ملازمت کے بعد دھوکہ
حیدرآباد 24 اپریل (سیاست نیوز) شادی سے ایک دن قبل دلہے کی گرفتاری کا واقعہ منگل ہاٹ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس نے ناگیش نامی ایک شخص کو گرفتار کرلیا جس کی کل شادی مقرر تھی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ناگیش کی سابقہ محبوبہ کی شکایت پر یہ اقدام عمل میں آیا ۔ ناگیش کے خلاف ایک 19 سالہ لڑکی نے شکایت درج کروائی ہے پولیس منگل ہاٹ ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ انسپکٹر منگل ہاٹ مسٹر سرینواس کے مطابق ناگیش اور لڑکی دونوں کملا نگر منگل ہاٹ کے ساکنان ہیں گذشتہ تین سال سے لڑکی کے ساتھ دوستی اور شادی کا وعدہ کرنے کے اس لڑکے کے خلاف الزامات پائے جاتے ہیں تاہم اس لڑکی کو دھوکہ دیا تین سال سے دوستی اور عاشقی کے دوران لڑکی کے جنسی استحصال اور اپنی جنسی خواہش کو پورا کرنے کے بھی الزامات اس ناگیش پر پائے جاتے ہیں اور لڑکی نے خود اپنی شکایت میں جنسی استحصال کی بات بتائی ۔ ناگیش کو اس دوران گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں ملازمت بھی حاصل ہوئی تھی ۔ ملازمت حاصل ہونے کے بعد ناگیش بالکل ہی بدل گیا تھا اور اس نے اپنی محبوبہ سے شادی کرنے سے صاف طور سے انکار کردیا تھا اور اس کی شادی طئے ہونے والی تھی جو کل کی تاریخ میں مقرر بھی کرلی گئی تھی ۔ جیسے ہی اپنے عاشق کی شادی کی اطلاع لڑکی کو ہوئی اس نے منگل ہاٹ پولیس میں شکایت درج کردی ۔ پولیس نے ناگیش کو حراست میں لیکر اسے گرفتار بتایا ہے ۔