شادیوںمیں اسراف کی روک تھام پر آج اجلاس

ہنمکنڈہ۔29مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ڈاکٹر انیس احمد صدیقی صدر میناریٹی انٹلکچول فورم ورنگل کی اطلاع کے بموجب آج بروز ہفتہ 30مئی بعد مغرب اسلامیہ کالج ورنگل میں بصدارت سید شاہ غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ اہم اجلاس منعقد ہوگا ۔جس میں مسلم معاشرے میں پھیلی ہوئی برائیوں کودور کرنے و دیگر مسائل پر مختلف علماء و داشنوران ملت کے خطابات ہوں گے ۔ ہمارے معاشرہ میں دن بہ دن نئی نئی رسومات داخل ہوتی جارہی ہے جو معاشرے میں اسراف کا باعث بن رہی ہیں اور مسلمانوں کی معیشت برباد ہوتی جارہی ہے ۔اس ضمن میں یہ اہم اجلاس منعقد کیا جارہا ہے ۔ عامتہ المسلمین سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے ۔