شادنگر /9 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شادنگر کے قریب واقع بابل چیرو تالاب میں ایک نوجوان غرق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق محمد کلیم عمر 18 سال ساکن شمش آباد حال مقیم فرخنگر اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ بابل چیرو تالاب میں نماز جمعہ سے قبل تیراکی کرنے کیلئے گئے ۔ محمد کلیم نے دوسرے ساتھیوں کو تیراکی کرتے ہوئے دیکھ کر محمد کلیم بھی تیراکی کرنے کیلئے تالاب میں اتر گیا ۔ لیکن محمد کلیم تیراکی سے واقف نہیں تھا ۔ اسی دوران محمد کلیم بابل چیروتالاب میں تیراکی کی عدم وقفیت کی وجہ سے تالاب میں ڈوب گیا ۔ محمد کلیم تالاب میں ڈوب جانے کے فوری بعد کلیم کے ساتھیوں نے ان کے افراد خاندان اور دوست احباب کو اطلاع دی ۔ شادنگر پولیس اطلاع پاکر تالاب کے پاس پہونچ کر تمام تفصیلات حاصل کی ۔ تالاب میں غرق ہونے والے نوجوان محمد کلیم کو باہر نکلنے کیلئے مقامی عوام اور پولیس عملہ کے علاوہ فائر عملہ بھی کوشش کی لیکن نعش کو تالاب سے باہر نکلنے میں ناکام ہوگئے ۔ شادنگر ایس آئی راجو نے غوطہ خوروں کو طلب کرنے کی کوشش کی ۔ آخر اطلاع ملنے تک قریب شام تک غوطہ خور نہیں پہونچے ۔ محمد کلیم تالاب میں غرق ہونے کی اطلاع کے ساتھ ہی مقامی عوام پہونچے ۔ محمد کلیم تالاب میں غرق ہونے کی اطلاع کے ساتھ ہی مقام عوم بڑی تعداد میں جمع ہوگئے ۔ اس ضمن میں شادنگر پولیس تحقیقات میں مصروف ہے ۔