169 موٹر سائیکلس، 16 آٹو ٹرالی ، 3 فو روہیلر ضبط ، تین مشبہ افراد گرفتار
شادنگر /27 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی کمشنر آف پولیس کی ہدایت پر شمس آباد ڈی سی پی شریمتی پدمجا کی نگرانی میں ضلع رنگاریڈی ، شندنگر ٹاون کے فرخنگر مستقر کے مختلف رہائشی علاقوں کے کالونیوں میں رات دیر گئے قریب 3 بجے سے پولیس کی بھاری جمعیت پولیس کارڈن سرچ پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ پولیس کارڈن سرچ کے دوران پولیس حکام نے مکانات پر دستک دیتے ہوئے عوام کو نیند سے اچانک بیدار کرتے ہوئے گھروں میں موجود افراد کے متعلق دریافت کیا ۔ مکان میں موجود افراد کے آدھار کارڈ طلب کرتے ہوئے افراد کی نشان دہی کی ۔ کارڈن سرچ کے دوران پولیس ٹیموں نے مکانات کے پاس موجود گاڑیوں کے کاغذات مکان داروں سے طلب کرتے ہوئے جانچ پڑتال کی ۔ اس دوران پولیس کو بعض گاڑیاں ایسے پائے گئے جن کا رجسٹریشن نہیں کروایا گیا ۔ بعض گاڑیوں کے کاغذات عدم موجود تھے ۔ بعض گاڑیوں کے کاغذات خریدار اپنے نام پر تبدیل نہیںکروایا گیا ۔ ڈی سی پی شمس آباد شریمتی پدمجا نے فرخنگر کے مختلف کالونیوں میں کئے جانے والے کارڈن سرچ پروگرام میں رات دیر گئے تک موجود رہتے ہوئے کارڈ سرچ پروگرام کو پرامن انعقاد عمل میں لایا ۔ پولیس کارڈن سرچ پروگرام فرخنگر مستقر کے محمود نگر کالونی ، گنڈوکیری ، اسلام پورہ ، بڑی چوڑی ، چھوٹی چوڑی اور دیگر علاقوں میں قریب تین گھنٹہ تک کارڈن سرچ پروگرام کیا گیا ۔ بعد ازاں اے سی پی شادنگر سریندر نے مستقر شادنگر کے کلیان منڈپم میں منعقدہ پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ مستقر فرخنگر میں منعقدہ کارڈن سرچ کے موقع پر تین سو سے زائد مکانات کی تنقیح کی گئی 169 ٹو وہیلر گاڑیوں ، 6 آٹو ٹرالی گاڑیاں 3 وہیلر اور 4 وہیلر کے تین گاڑیوں کو پولیس نے ضبط میں لیتے ہوئے شادنگر پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ۔ رات دیر گئے کئے گئے کارڈن سرچ میں 5 سرکل انسپکٹرس 14 ایس آئیز 140 پولیس ملازمین موجود تھے ۔ کارڈن سرچ کے دوران پولیس نے تین افراد کو شک کی بنیاد پر حراست میں لے لیا ۔ مذکورہ تین افراد کو بعد تحقیقات چھوڑ دیا جائے گا ۔ کارڈن سرچ پروگرام کے انعقاد کا مقصد عوام کو تحفظ فراہم کرنا اور اچھے شہری بننے کیلئے درکار ضروری کاغذات اپنے پاس موجود رکھنا ہر ایک شہری کی ذمہ داری ہے ۔ امن و ضبط کی برقراری میں عوامی تعاون کو بے حد ضروری قرار دیا ۔ کارڈن سرچ کے دوران عوام کے بھرپور تعاون پر اے سی بی شادنگر سریندر نے عوام سے اظہار تشکر کیا ۔ اور آئندہ بھی اسی طرح عوامی تعاون پولیس کے ساتھ برقرار رکھنے کی امید کی ۔ ضبط شدہ گاڑیوں کے متعلق کاغذی دستاویزات رکھنے والے افراد متعلق پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوکر اپنے کاغذات کی تنقیح پولیس سے کروائیں ۔ کاغذات صحیح پائے جانے پر ان کی گاڑیاں ان مالکین کے حوالے کیا جائے گا ۔