شادنگر میں میگالوک عدالت کا انعقاد

شادنگر ۔ 22؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شادنگر عدالت میں میگا لوک عدالت کاانعقاد عمل میں آیا ۔ سینئر سیول جج شریمتی پرتیبھا دیوی اور جونیئر سیول جج شریمتی سنیتا رویندر ریڈی‘ ایڈیشنل جونیئر سیول جج شام پرساد نے تینوں عدالت میں زیر التواء فریقین کی آپسی رضامندی کے بعد جملہ 127 کیسوں کی یکسوئی عمل میں لائی ۔ زیر التواء کیسوں کی یکسوئی کے دوران عدالت عظمی کی جانب سے ڈالے گئے جرمانہ کی رقم ایک لاکھ 70 ہزار روپئے وصول ہوئے ۔ میگا لوک عدالت میں حاضر ہونے والے افراد کے لئے پی کے چیمبرس کی جانب سے دو پہر کے طعام کا نظم کیا گیا تھا ۔ اس موقع معزز وکلاء ایم موہن راؤ ‘ ایم اے کریم ‘ بسپا‘ راج گوپال ‘ صبیحہ سلطانہ ‘ سنیتا ‘ شبانہ‘ وینوگوپال کے علاوہ عدالت کے ملازمین ‘ شادنگر کے مختلف پولیس اسٹیشنوں سے وابستہ پولیس عہدیداران موجود تھے ۔