شادنگر12 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شادنگر اسمبلی حلقہ کے کتور منڈل کشیم پیٹ منڈل کندروگ منڈل فرخنگر منڈل کے علاوہ بالا نگر منڈل کے تمام مواضعات کے مقامات پر ایم پی ٹی سی ، زیڈ پی ٹی سی انتخابات کیلئے دوسرے مرحلہ کی رائے دہی جزوری طور پر پرامن رہی ۔ صبح کی اولین ساعتوں سے ہی ووٹرس پولنگ بوتھ پہنچ کر حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔ صبح سے ہی پولنگ مراکز پر ووٹرس کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔ چلچلاتی دھوپ کے باوجود پولنگ مراکز پر ووٹرس اپنی باری کا انتظار کرنے کے بعد ووٹرس اپنے امیدوار کے حق میں رائے دہی کے ذریعہ ووٹ کا استعمال کیا۔ حق رائے دہی سے استفادہ کرنے والوں میں ضعیف العمر معذورین کے علاوہ نوجوان کثیر تعداد میں پولنگ بوتھوں کے پاس دیکھے گئے۔ فرخنگر منڈل ایم پی ڈی او الیکشن آفیسر سدرشن ریڈی کی اطلاع کے بموجب کتور منڈل 75 فیصد، کشیم پیٹ منڈل میں 86 فیصد،کندورگ منڈل 90 فیصد فرخنگر منڈل میں 85 فیصد کے علاوہ بالا نگر منڈل میں 72 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔