شادنگر میں خاتون کی بچہ کے ساتھ خودکشی

شادنگر ۔ 17 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کیثم پیٹ منڈل کے موضع تمدریکول میں ایک خاتون نے دلبرداشتہ ہوکر اپنے ایک 3 سالہ کمسن معصوم بچہ کو لیکر موضع کے قریب واقع قدیم باؤلی میں کودکر خودکشی کرلی ۔ مقامی عوام کے مطابق 10 سال قبل موضع سے تعلق رکھنے والے رام چندریا نامی شخص کی شادی سجاتا نامی خاتون سے ہوئی ۔ ایک ہفتہ قبل بعض مقامی عوام نے سجاتا پر الزام عائد کرتے ہوئے اسے زدوکوب کیا ۔ مقامی عوام کی جانب سے کئے گئے زدوکوب و ہراسانی سے دلبرداشتہ ہوکر خاتون نے اپنے کمسن و معصوم 3 سالہ لڑکے کو لیکر باؤلی میں کودکر خودکشی کرلی ۔ تین دن قبل وہ اپنے بڑے بیٹے سے یہ کہتے ہوئے نکلی کہ وہ کام پر جاری ہے ۔ سجاتا ساتھ میں اپنے تین سالہ کمسن لڑکے چنا کو لیکر نکلی لیکن گھر واپس نہیں آئی ۔ گھر واپس نہیں آنے کی وجہ سے سجاتا کا شوہر رام چندریا نے دو نوں کی تلاش شروع کردی ۔ تین دن بعد خاتون اور کمسن بچہ چنیا کی نعش موضع کے قریب واقع باؤلی سے دستیاب ہوئی ۔ کیشم پیٹ پولیس اطلاع پاکر مقام واقعہ پر پہونچ کر نعش کو باؤلی سے باہر نکلا اور بعد پوسٹ مارٹم نعش ورثہ کے حوالے کردی ۔ کیثم پیٹ ایس آئی سنجیو نے افراد خاندان کی د رخواست پر کیس درج رجسٹر کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔