شادنگر میں بی جے پی کی انتخابی ریالی

شادنگر اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بھارتیہ جنتا پارٹی محبوب نگر لوک سبھا امیدوار ناگم جنرادھن ریڈی نے شادنگر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ ریاست میں عام انتخابات کے بعد ایک نیا موڑ آنے کے قومی امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں این ڈی اے حکومت اقتدار حاصل کرکے رہے گی۔ بی جے پی پارٹی ہر طبقہ کے درپیش مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے۔ بحیثیت ناگر کرنول ایم ایل اے مسلمانوں کے در پیش مختلف مسائل کی یکسوئی اور ترقی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے ہیں۔ آئندہ بھی طرہ طبقہ کا پورا پورا خیال رکھیں گے ۔ شادنگر اسمبلی حلقہ سے انتخابی میدان میں بھارتیہ جنتا پارٹی سے مقابلہ کرنے والے امیدوار سری وردھن ریڈی کو شادنگر حلقہ کے ووٹر اپنا قیمتی ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے کامیاب بنانے کی پر زور اپیل کی۔ اور ساتھ ہی ساتھ لوک سبھا امیدواڈاکٹر ناگم جناردھن ریڈی کو بھی محبوب نگر پارلیمان حلقہ سے بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کو اپنا قیمتی ووٹ ڈال کر کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ اس موقع پر شادنگر بی جے پی امیدوار سری وردھن ریڈی، کرشنا ریڈی وینکٹیش گپتا چندی مہندر ریڈی کے علاوہدیگر بی جے پی قائدین موجود تھے۔