شادنگر میں آٹو الٹنے سے 14 طلبہ زخمی

شادنگر23 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) قومی شاہراہ نمبر 44 شادنگر کے قریب واقع انارم گیٹ کے پاس اسکولی بچوں سے بھرا ہوا آٹو الٹ جانے کی وجہ سے آٹو ڈرائیور کے بشمول 14 اسکولی بچے زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق روزانہ کی طرح آٹو ڈرائیور لکشمن اسکول چھوٹنے کے بعد آٹو میں اسکولی بچوں کو بیٹھاکر لے جارہا تھا کہ موضع انرام گیٹ کے پاس حادثہ پیش آیا ۔ آٹو ڈرائیور لکشمن اپنے دوست کو آٹو سکھارہا تھا کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ اسکولی بچوں سے بھرے آٹو میں سوار اسکولی بچے اول تا 5 ویں جماعت میں زیر تعلیم ہیں آٹو الٹ جانے کے حادثہ میں زخمی اسکولی طلباء میں اییکلیا، نوین ، شیوتا ،یوراج شیٹی،

راجیش شیٹی، منی کنٹا،آدتیہ ،ارون کمار،شیوتا ریڈی ، بھاویتا ریڈی، راجیشور، سنیہارانی ،اکھیلہ اور انوشا شامل ہے۔ زخمی طلباء کو ایمبولنس کے ذریعہ شادنگر گورنمنٹ ہاسپٹل شادنگر منتقل کیا گیا شادنگر ہاسپٹل میں ابتدائی علاج کے بعد روانہ کردیا گیا شدید زخمی ڈرائیور اور دو اسکولی بچوں کو حیدرآباد اور شمس آباد ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ اطلاع پاکر مقامی پولیس ایس آئی ررویندر ریڈی موقع واردات پر پہنچ کر تفصیلی معائنہ کیا۔ اطلاع پاکر تلگودیشم پارٹی ضلع صدر بی نرسملو چندی ترپت ریڈی راگھو ناتھ یادو اور دیگر ٹی ڈی پی قائدین نے زخموں کی ہاسپٹل پہنچ کر عیادت کی ۔ شادنگر ایس آئی رویندر ریڈی نے مذکورہ واقعہ کے ضمن میں کیس درج رجسٹر کر کے مصروف تحقیقات ہیں۔