شادنگر قتل کا معمہ حل ، دو افراد گرفتار

شمس آباد ڈی سی پی پرکاش ریڈی کی پریس کانفر نس
شمس آباد ۔ /24 اکٹوبر (سیاست نیوز) شاد نگر میں /20 اکٹوبر کو ایک قتل کی واردات پیش آئی تھی جس سے وہاں سنسنی پھیل گئی تھی ۔ شمس آباد ڈی سی پی پرکاش ریڈی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیکھر 24 سالہ ساکن فاروق نگر شاد نگر کی گزشتہ تین سال سے مبینہ طور پر پروین بیگم 18 سال ساکن فاروق نگر سے محبت چل رہی تھی ۔ آٹھ ماہ قبل محمد آصف قریشی 23 سالہ ساکن فاروق نگر متوطن پہاڑی شریف رہنے آیا اس دوران پروین سے اس کی ملاقات ہوئی ۔ دونوں میں مبینہ محبت ہوگئی جس کے بعد آصف نے محسوس کیا کہ اس کا شیکھر کے ساتھ تعلق ہے ۔ جس پر پروین نے جھوٹ بیانی کرتے ہوئے آصف کو بتایا کہ اس نے شیکھر کو 4500 روپئے دیئے لیکن وہ رقم دینے سے انکار کررہا ہے اور مسلسل ہراساں کررہا ہے جس پر آصف اور پرویز نے شیکھر کے قتل کا منصوبہ بنایا اور /19 اکٹوبر کی رات گھر بلاکر شراب میں مدہوشی کی دوا ڈالکر اسے مبینہ طور پر پلایا جس کے بعد آصف کمرہ میں داخل ہوا اور پہلے چاقو سے پیٹ ، سینہ پر وار کیا اور گلا کاٹ دیا ۔ قتل کے فوراً بعد دونوں حیدرآباد کے لئے فرار ہوگئے اور وہاں سے وہ ممبئی منتقل ہونے کا منصوبہ بنایا اور دونوں کپڑے لینے شاد نگر پہنچے جہاں پولیس نے دونوں کو گرفتار کرکے قتل کا مقدمہ درج کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔ اس موقع پر شاد نگر اے سی پی سریندر ، انسپکٹرس سریدھر کمار اور چندرا شیکھر وغیرہ موجود تھے ۔