شاتا وہانہ یونیورسٹی عمارتوں کی تعمیر کیلئے 10کروڑ کی منظوری

کریم نگر۔/21مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شاتاوہانہ یونیورسٹی کی عمارت کی تعمیر کے سلسلہ میں 10کروڑ روپئے کی منظوری مل چکی ہے ۔ یونیورسٹی وائس چانسلر کے ویرا ریڈی نے یہ بات بتائی۔انہوں نے یہاں منعقدہ پریس کانفرنس میںاخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا یونیورسٹی کی عمارت کی تعمیر کے تحت 39کروڑ روپئے کا تخمینہ تعمیری منصوبہ کی منظوری کیلئے یادداشت روانہ کی گئی تھی۔ تاحال 10کروڑ روپئے کی منظوری مل چکی تھی، اب مزید دس کروڑ روپئے کی منظوری ملی ہے۔ 16.74 کروڑ بوائز ہاسٹل،41.42 لاکھ سے باورچی خانہ اور وہیں کھانے کی سہولت کی گنجائش والی عمارت 54.64 لاکھ کے خرچ سے کینٹین، 5.44کروڑ کے خرچ سے لائبریری کی تعمیر کا کام مختلف مراحل میں ہے جبکہ15.41 کروڑ سائنس لیباریٹری کی عمارت کے لئے ٹنڈرس کا پروگرام زیر ترتیب ہے۔انہوں نے بتایا کہ 15کروڑ سے آرٹس سوشیل سائنس بھون 1.29 کروڑ سے وائس چانسلر کی رہائش گاہ کیمپ دفتر اور 1.6 کروڑ سے مہمان خانہ ( گیسٹ ہاؤز ) کے ساتھ کھیل کا میدان، گرلز ہاسٹل عمارت، باورچی خانہ عمارت کی تعمیر کا بھی منصوبہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جولائی تک بوائز ہاسٹل کی تعمیر کا کام مکمل ہوجائے گا اور اسے استعمال میں لایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی میں کرکٹ کے میدان کے لئے 15ایکر اراضی مختص کرنے کی ضرورت ہے اور اس سلسلہ میں ایک یادداشت تیار کی جاچکی ہے۔