کریم نگر /29 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست میں شاتاواہنا ہی واحد یونیورسٹی ہے جو ہر سال سب سے پہلے نتائج کا اعلان کرتی ہے ۔ انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے فوراً بعد بی اے ، بی ایس سی ، بی کام اور بی بی ایم کورسیس کے نتائج کا اعلان کردیا جاتا ہے ۔ مارچ کے مہینہ میں شاتاواہنا یونیورسٹی کے سالانہ امتحانات منعقد ہوچکے ہیں ۔ ڈگری کورسیس کے سال اول میں 40698 طلباء سال دوم میں 34959 طلباء اور سال سوم میں 27192 طلباء نے شرکت کی ۔ جوابی پرچوں کی جانچ کے تعلق سے اساتذہ کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں شیڈول کے مطابق جوابی بیاضی کی جانچ کا آغاز ہوئے والا تھا لیکن اساتذہ نے پرچے جانچنے کے معاوضہ میں اضافہ کا مطالبہ کیا اور یونیورسٹی کے رجسٹرار کومل ریڈی کو ایک یادداشت بھی پیش کی گئی ۔ نیز شعبہ امتحانات کے روبرو احتجاج بھی کیا گیا ۔ اساتذہ کا یہ مطالبہ ہے کہ ایک پرچہ کی جانچ کے 20 روپئے 500 ڈی اے پانچ سو روپئے اور مقامی بھتہ 270 روپئے کیا جائے ۔ یونیورسٹی کے عہدیدار چند مسائل بتاتے ہوئے جوابی بیاض کی جانچ میں تاخیر کر رہے ہیں ۔ سابقہ سال وقت پر نتائج کا اعلان کردیا گیا تھا ۔ لیکن امسال نتائج کے اعلان میں تاخیر کا امکان ہے ۔ یونیورسٹی کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ متبادل صورتحال کا انتظام کیا جائے گا اور نتائج کا وقت پر اعلان ہوگا ۔