شا،پنت اور راہانے کی نصف سنچریاں،ہندوستان 308/4

حیدرآباد۔13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے یہاں حیدرآباد میں دوسرے ٹسٹ کے دوسرے دن ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز311 پر سمیٹنے کے بعد اپنے تین بیٹسمینوں پرتھوی شا (70 )، رشبھ پنت (85 )اور اجنکیا رہانے(75 ) کی نصف سنچریوں کی بدولت دن کے کھیل کے اختتام تک چھ وکٹ محفوظ رکھتے ہوئے308 رن بنا لئے ۔ وہ اب مہمان ٹیم سے صرف 3 رنز ہی پیچھے ہے ۔فاسٹ بولر امیش یادو کی ٹسٹ اننگز میں بہترین بولنگ 88 رنز پر6 وکٹوں کے حصول کی بدولت ہندوستان نے صبح کے سیشن میں ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کو 101.4 اوور میں311 پر سمیٹ دیا۔ہندستانی ٹیم نے پہلی اننگز میں دن کا کھیل ختم ہونے تک پھر81 اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر 308 رن بنا لئے ۔ہندستان کے اب چھ وکٹ محفوظ ہیں اور وہ ویسٹ انڈیز کے اسکور سے صرف3 رنز ہی پیچھے ہے ۔ قبل ازیں روسٹر چیس(106) کی بہترین اننگز کے بعد ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم ہندوستان کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے دوسرے دن کے صبح کے سیشن میں 311 رنزپر آل آؤٹ ہوگئی۔ اس کے بعد لنچ تک میزبان ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 80 رن بنالئے ۔ہندوستانی ٹیم یہاں راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں چل رہے میچ میں لنچ تک پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 80 رنز بنائے ۔ راج کوٹ میں اپنا پہلا ٹسٹ کھیلنے والے اوپنر پرتھوی شا نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ صبح کے پہلے سیشن میں ہندوستان کا واحد وکٹ اوپنر لوکیش راہول کی صورت میں گرا جن کی خراب فارم کا سلسلہ دوسرے میچ میں بھی جاری رہا ۔ وہ صرف چار رن بناکر جیسن ہولڈر کی گیند پر بولڈ ہوئے ۔اس نقصان کے بعد لنچ تک پرتھوی اور پجارا نے ہندوستان کا کوئی نقصان نہیں ہونے دیا۔ پرتھوی نے پہلے وکٹ کے لئے راہول کے ساتھ61 رنوں کا اضافہ کیا۔ پچھلے میچ میں سنچری بنانے والے پرتھوی نے اپنے دوسرے ٹسٹ میں بھی بہترین بیٹنگ کی اور لنچ سے قبل39 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اپنے50 رنز مکمل کرلئے ۔اس سے قبل آج صبح ویسٹ انڈیز نے اننگز کا آغاز کل کے 295 رنز پر سات وکٹ سے آگے کیا۔ چیس (ناٹ آؤٹ 98) اور دیویندر بشو(2) نے اننگز کو آگے بڑھایا۔ بشو کل کے ہی اسکور پر اومیش کا شکار بنے جبکہ ونڈیز کے لئے دوسرے میچ سے واپسی کرنے والے چیس نے اپنی سنچری مکمل کی۔ انہوں نے 189 گیندوں میں 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 106 رنز بنائے ۔چیس، امیش یادو کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ شینن گیبریل (صفر) کو بھی اومیش نے ہی اپنا نشانہ بنایا اور 102 ویں اوور کی تیسری اور چوتھی گیند پر لگاتار دو وکٹ لی۔ کی بہترین کارکردگی ہے ۔ کلدیپ یادو نے85 رنز پر تین وکٹ اور اشون نے 49رن پر ایک وکٹ لیا۔