س78 سال کی عمر میں میری فیلڈ ینگ پاکستان سے بہتر:بائیکاٹ

لندن ۔21 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) سابق انگلش کرکٹر جیفری بائیکاٹ نے کہا ہے کہ 78 سال کی عمر میں بھی پاکستانی کرکٹرز سے بہتر فیلڈنگ کرسکتا ہوں۔ سابق انگلش کرکٹر جیفری بائیکاٹ نے کہا ہے کہ میں 78 سال کا ہوں، شاید میں اس عمر میں بھی چند پاکستانی کرکٹر سے بہتر فیلڈنگ کرسکتا ہوں۔ مشہور سابق انگلش بیٹسمین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کا سہارا لیتے ہوئے پاکستانی کرکٹرز کی فیلڈنگ میں صلاحیتوں کا مذاق اڑایا۔ یاد رہے کہ انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز میں پاکستان نے ناقص فیلڈنگ کی۔کئی کیچ گرائے ، متعدد باؤنڈریز روکنے میں ناکام رہے ، انگلش بیٹسمین آسانی سے ایک کے بجائے 2 اور 2کے بجائے 3رنز بناتے رہے۔