کے سی آر اور کے ٹی آر کی جیل کو حوالگی یقینی : کانگریس
کریم نگر ۔ 3 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ٹی آر ایس اقتدار پر آنے کے بعد اندرون چار سال 40 ہزار کروڑ لوٹ لیے ہیں اور آمرانہ طرز حکومت کررہے ہیں ۔ اب آگے ان کا یہ تماشہ چلنے والا نہیں ہے ۔ کانگریس پارٹی ایس سی سیل ریاستی نائب صدر جی کانتم نے یہ بات کہی ۔ وہ آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ چناؤ میں جو کہ عنقریب ہوں گے کانگریس کی کامیابی یقینی ہوگی ۔ اقتدار پر آجائیں گے ۔ چیف منسٹر کے سی آر اور کے ٹی آر کی جیل کو حوالگی بھی یقینی ہوگی ۔ 125 سالہ تاریخ رکھنے والی کانگریس کئی عروج و زوال کا سامنا کرچکی ہے ۔ ناکامی کامیابی ایک عام حقیقت ہے ۔ اقتدار پر آنے سے قبل ناقابل عمل تیقنات وعدے کرنا اور اقتدار ملتے ہی اسے بھول کر بھی یاد نہ کرنا عوام کو مختلف بیانات دیتے ہوئے گمراہ کرنا اور ہٹ دھرمی کے ساتھ شاہی طریقہ سے حکومت چلا رہے کے سی آر کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا ۔ کے ٹی آر بکواس کرنا چھوڑ دیں ، کانگریس قائدین سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ۔ ایک شاندار تاریخ کی حامل کانگریس سے وابستہ قائدین پر تنقید کرنے کا ٹی آر ایس کو حق ہے نہ اہلیت ، زبان قابو میں رکھیں ۔ اب ہم خاموش رہنے والے نہیں ہیں ۔ کانگریس پارٹی تلنگانہ دینے سے ہی آج اس پوزیشن میں ہیں غور کرلیں ۔ 2019 میں اقتدار ہمارا ہوگا ۔ تلنگانہ اگر کانگریس نہ دی ہوتی تو دوبئی فرار ہوگئے ہوتے ۔ آج سونیا گاندھی راہول گاندھی کی رہائش گاہ کس طرح کی ہے ۔ ان کی طرز زندگی کیسی ہے ، کے ٹی آر ، کویتا اور ہریش راؤ کے گھر کیسے ہیں عوام کو پتہ ہے ۔ کانگریس کو کچھ کہنے سے قبل پہلے اپنی حالت کیا تھی اس پر غور کرلیں ۔ کانگریس اقتدار سنبھالتے ہی تمہارے خلاف تحقیقات ضرور ہوں گے ۔ جی کانتم نے انتباہ دیا ۔۔