ویلنشیا۔26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) اسپین کے فٹبالر اورانگلش فٹبال کلب چیلسی کی نمائندگی کرنیوالے سیسے فیبریگاس نے 43 سالہ لبنانی خاتون ڈینیلا سیمان سے شادی کرلی۔31سالہ فٹبالر نے اپنی شادی کی پرتعیش دعوت اسپین کے جزیرے لیبیزا میں دی جس میں انہوں نے لیونل میسی ،تھیری ہنری اورجان ٹیری کو شرکت کی خصوصی دعوت دی اور تینوں فٹبالر اپنی بیویوں کے ہمراہ دعوت میں شریک ہوئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فیبریگاس اور ڈینیلا کی مئی میں شادی ہوگئی تھی تاہم انہوں نے اس حوالے سے دعوت بعض وجوہات کی بنا پر دیر سے کی تھی۔