پیانگ یانگ ۔24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) پندرہ سالہ ایتھلیٹ ایلینا زگیٹووا نے ویمنز سنگل فگر اسکیٹنگ میں شاندار کارکردگی کی بدولت ونٹر اولمپک گیمز میں روس کیلئے پہلا گولڈ میڈل حاصل کرلیا تاہم انہوں نے نا قابل یقین میڈل کے حصول کو پریوں کی کہانی سے تشبیہ دی ہے۔ مقابلے میں انہوں نے ورلڈ ریکارڈ 82.92 سمیت156.69 نشانات حاصل کئے۔ وہ ہم وطن دوست ایوجینیا میڈویڈیوا سے 1.31 نشان کے معمولی فرق سے فری ڈانس ختم کرنے میں کامیاب ہوئیں جبکہ کینیڈا کی کیٹلائن اوسمنڈ نے برونز میڈل حاصل کیا۔