س13 سالہ لڑکی جھلس کر فوت

حیدرآباد۔ 3 اپریل (سیاست نیوز) چراغ گر نے سے 13 سالہ لڑکی جھلس کر فوت ہوگئی۔ گچی باؤلی پولیس کے بموجب بھارتی ساکن راجہ راجیشوری کالونی کل رات اپنے مکان میں محو خواب تھی کہ برقی مسدود ہونے کے سبب چراغ جلایا گیا تھا ، تاہم چراغ اچانک اس کے اوپر گر پڑا اور وہ جزوی طور پر جھلس گئی۔ بھارتی کو عثمانیہ دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔