س   5  سالہ کمسن لڑکی جھلس کر فوت

حیدرآباد /28 فروری ( سیاست نیوز ) جواہر نگر کے علاقہ میں پیش آئے دلسوز واقع میں ایک 5 سالہ کمسن لڑکی جھلس کر فوت ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق دیویا جو دیویندر نگر کالونی علاقہ کے ساکن گویند کی بیٹی تھی 26 فروری کو یہ لڑکی مکان میں کھیل رہی تھی اور اسکے ہاتھ میں ماچس تھی ۔ ماچس سے کھیل کے دوران یہ لڑکی مشتبہ طور پر آگ کی زد میں آگئی اور شدید جھلس گئی ۔ لڑکی کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران لڑکی کل رات فوت ہوگئی ۔ جواہر نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے