سی ڈی آر معاملہ: مہاراشٹرا حکومت سپریم کورٹ سے رجوع

نئی دہلی ۔28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سی ڈی آر معاملہ میں تھانے پولیس کی حراست میں رہے وکیل رضوان صدیقی کو آزادکرنے کے ممبئی ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف مہاراشٹرا حکومت نے سپریم کورٹ کے دروازے پر دستک دی۔ اس معاملہ پر عدالت عظمیٰ میں 6 اپریل کو سماعت ہوگی۔ غور طلب ہے کہ قانونی عمل کی پیروی کرنے کی ضرورت کو سب سے اہم بنیاد بتاتے ہوئے بامبے ہائیکورٹ نے تھانے پو لیس کو وکیل رضوان صدیقی کو حراست سے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔