سی پی ایم کا مودی سے خواتین بل کی منظوری کا مطالبہ

تھرواننتاپورم، 22مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی ایم کی مرکزی کمیٹی کے رکن پی کے سریمتی واحد خاتون رکن پارلیمنٹ نے جو کیرالا کی نمائندگی کرتی ہیں ، کہا کہ مودی کو اس دیرینہ قانون سازی کو ترجیح دینا چاہئے تاکہ اپنے قول کو عمل کے ذریعہ ثابت کرسکے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو اب ایوان میں اپنے بل بوتے پر اکثریت حاصل ہے ۔ حکومت کو اس بل کی منظوری میں کسی مخالفت کا سامنا نہیں ہوگا ، اس لئے اُسے چاہئے کہ اس بل کو زیرالتواء نہ رکھے۔ سی پی آئی ایم اور بائیں بازو کی پارٹیاں مودی حکومت پر ماقبل انتخابات تیقنات کی تکمیل کیلئے دباؤ ڈالیں گی ۔ بحیثیت خاتون انہیں خواتین تحفظات بل کی منظوری سے خصوصی دلچسپی ہے

جو فی الحال زیرالتواء ہے ۔ وہ چاہتی ہیں کہ اسے جلد از جلد منظور کیا جائے ۔ سریمتی کو کنور انتخابی حلقہ میں گرفتار کیا گیاتھا جبکہ اس حلقہ کے رکن پارلیمنٹ کانگریس کے کے سدھاکرن تھے ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے سماج میں مرتبہ میں اضافہ اور انہیں مردوں کے مساوی موقف دینا اور اُن کے تحفظ کو یقینی بنانا ضروری ہے ۔ خواتین کے تحفظ کیلئے کئی قوانین موجود ہیں لیکن بدقسمتی سے ان تمام میں کوتاہیاں پائی جاتی ہیں ۔ نئی حکومت کو چاہئے کہ ان کوتاہیوں کو دور کرنے کی پہل کریں اور خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے سخت قانون منظور کرے ۔