کڑپہ ۔ 26 ؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کڑپہ میںرائلسیما کمیونسٹ پارٹی( آر سی پی) میں جھگڑے تنازعات جار ی ہیں ۔ سی پی ایم سے وابستہ اکثر لوگ پارٹی چھوڑ کر آر سی پی قائم کرلئے ہیں۔ سی پی ایم کا اخبار پرجاشکتی نام سے ہے اس میں آر سی پی والوں کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں۔ آر سی پی کے سٹی جنرل سکریٹری مقبول نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سی پی ایم کے کئی افراد آر سی پی میں شامل ہوگئے ۔ جسے وہ برداشت نہیں کر رہے ہیں۔ سی پی ایم کے انجینلو آفس میں بیٹھ کر ایسی حرکتیں کر رہے ہیں۔ تعلقہ پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر کارویہ آر سی پی مہیلا سنگم کے ساتھ مناسب نہیں ہے ۔ انسپکٹر نے ہمارے ساتھ ناشائستہ رویہ اپنایا اور ہم نے اسی مقام پر دھرنا منظم کیا ۔ مہیلا سنگم اور ہم پر جھوٹے الزامات لگا کر گرفتار کیاجاتاہے ۔ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ اس ضمن میں مناسب اقدامات کریں ورنہ ہم احتجاج پر اتر آئیں گے ۔