سی پی آئی ایم کے کاشتکار شعبہ کا جاریہ ماہ جتھا پروگرام

کولکتہ۔31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی ایم کا کاشت کار شعبہ آئندہ ماہ سے ملک گیر سطح پر جتھا پروگرام شروع کرے گا تاکہ پارٹی کارکنوں کی صفیں درست کرلی جائیں اور مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جائے۔ جتھا پروگرام کا آغاز نومبر کے پہلے ہفتے میں چار رریاستوں سے ہوگا اور اس کا اختتام 23 نومبر کو رام لیلا میدان نئی دہلی پر ایک جلسہ عام کے انعقاد کے ذریعہ ہوگا۔