ذرائع ابلاغ سے چیف منسٹر کی چلے جانے کی اپیل
تھرواننتاپورم ۔ 31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر کیرالا پینارائی وجین نے آج ذرائع ابلاع سے کہا کہ ان کے طلب کردہ آر ایس ایس اور بی جے پی کے اعلی سطحی قائدین کے ساتھ امن اجلاس سے باہر چلے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہفتے کے دن آر ایس ایس کارکن کے قتل کے بعد طلب کردہ یہ اجلاس برقی ذرائع ابلاغ کے ارکان کی کثیر تعداد جلسہ گاہ میں موجود ہے، وہ بے قابو ہوگئے اور ان سے خواہش کی کہ وہ باہر چلے جائیں۔ جب ذرائع ابلاغ کے افراد باہر جارہے تھے کہ چیف منسٹر نے ہوٹل کے ارکان عملہ سے کہا کہ چوتھی مملکت کے ارکان کو ا ندر داخل ہونے نہ دیا جائے۔ چیف منسٹر نے ذرائع ابلاغ سے کہا کہ وہ جلسہ گاہ سے باہر چلے جائیں اور دوبارہ اندر داخل نہ ہوں۔ اجلاس کے بعد چیف منسٹر نے ایک جواب میں تفصیلات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ذرائع ابلاغ کو اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا تھا۔ انہیں تصویریں لینے کی بھی اجازت نہیں تھی اس لیے انہوں نے ذرائع ابلاغ سے باہر چلے جانے کی خواہش کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے لیے ممکن نہیں تھا کہ ذرائع ابلاغ کی موجودگی میں مباحث منعقد کیئے جائیں کیو ںکہ وہ بغیر اجازت تصویریں لے رہے اور رپورٹنگ کررہے تھے۔