17 اور 18 نومبر کو ایل بی اسٹیڈیم میں مقابلے
حیدرآباد ۔ 6 نومبر (سیاست نیوز) اپنے دور کے ٹینس کھلاڑی وجے امرت راج نے آج یہاں حیدرآباد کی ایک معروف ہوٹل میں چمپیئنس ٹینس لیگ (سی ٹی ایل) میں شرکت کیلئے حیدرآبادی ٹیم کو میڈیا کے سامنے متعارف کیا ہے جیسا کہ 17 نومبر کو یہ ٹورنمنٹ شروع ہورہا ہے۔ حیدرآباد جس نے حالیہ عرصہ میں جنوبی علاقہ کی ٹیم میں چنائی کا مقام حاصل کرلیا ہے اور اب مارٹینا ہنگیز، مارک فیلوپوسس، مائیکل یوزنی اور جیون نیڈون چیزیان حیدرآباد کی نمائندگی کریں گے۔ حیدرآبادی ٹیم کا نام حیدرآباد ایسیس رکھا گیا ہے جوکہ فائنل میں رسائی سے قبل 4 گروپ مرحلہ کے مقابلے کھیلے گی اور یہ مقابلے ایل بی اسٹیڈیم کے ٹینس کامپلکس میں 17 نومبر کو منعقد ہوں گے۔ 17 نومبر کو حیدرآباد کا مقابلہ بنگلور سے ہوگا اور 18 نومبر کو پونے سے ہوگا۔
جوابی مقابلے 21 نومبر کو بنگلور اور 23 نومبر کو پونے میں کھیلے جائیں گے جبکہ اس ٹورنمنٹ کا فائنل 26 نومبر کو دہلی میں منعقد ہوگا۔ چمپیئنس ٹینس لیگ دراصل 6 شہروں کی ٹیموں پر مشتمل ٹورنمنٹ ہے جوکہ لیگ اور فائنلس کی اساس پر کھیلا جائے گا۔ امرت راج جنہوں نے حیدرآبادی ٹیم کو متعارف کیا ہے انہوں نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹورنمنٹ سے ملک میں ٹینس کو فروغ ملے گا اور یہ خوشی کی بات ہیکہ ٹورنمنٹ میں حیدرآباد کی ٹیم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ضروری ہیکہ جو بین الاقوامی کھلاڑی ہندوستان کا دورہ کررہے ہیں وہ حیدرآباد کا بھی دورہ کریں تاکہ یہاں کی بہترین مہمان نوازی کا تجربہ حاصل کریں۔