سی وی سی میںورما اور آستھانہ کی طلبی متوقع

نئی دہلی ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ کی ہدایت پر کی جانے والی تحقیقات کے ایک حصہ کے طور پر سنٹرل ویجلنس کمیشن میں توقع سی بی آئی ڈائرکٹر الوک ورما اور اسپیشل ڈائرکٹر راکیش آستھانہ کو ان کے بیانات کی فلمبندی کیلئے طلب کیا جائے گا۔ انسداد رشوت ستانی کے اس کلیدی ادارہ کے سربراہ کے وی چودھری نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ہم اکثر فائیلس حاصل کرچکے ہیں اور سی بی آئی سے مزید چند فائیلس کے حصول کا عمل جاری ہے۔

دانتیواڑہ ماؤنواز حملے میں
مہلوکین کی تعداد 4 ہوگئی
رائے پور ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے ضلع دانتیواڑہ میں گذشتہ روز کے ماؤنواز حملے میں زخمی ایک پولیس اہلکار آج جانبر نہ ہوسکا جس کے ساتھ ہی اس حملہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد چار ہوگئی۔ اسسٹنٹ کانسٹیبل راکیش کوشل آج صبح رائے پور کے راما کرشنا کیر ہاسپٹل میں دوران علاج فوت ہوگئے۔