یلاریڈی /27 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی منڈل کے لکشماپور علاقہ میں سی سی روڈ کی تعمیرات کیلئے یلاریڈی منڈل پریشد صدر مسٹر گنگادھر نے افتتاح کیا ۔ موضع کے ایس سی کالونی میں پانچ لاکھ روپئے کی لاگت سے سی سی روڈ کی تعمیرات کا آغاز کیا گیا ۔ اس موقع پر سرپنچ بالراج ، منڈل پریشد رکن محمد سخاوت علی منڈل ٹی آر ایس صدر راجو اور دوسرے موجود تھے ۔