سی سی ایل 2014ء

حیدرآباد۔ 16 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سلیبیرٹی کرکٹ لیگ (سی سی ایل) کے آج کھیلے گئے میچ میں کرناٹک بلڈوزرس نے تلگو واریئرس کے خلاف 6 وکٹس سے کامیابی حاصل کی۔ یہ مقابلہ لال بہادر اسٹیڈیم حیدرآباد میں منعقد ہوا جہاں تلگو واریئرس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورس میں 190/4 رنز بنائے۔ عقیل نے سب سے زیادہ 46 گیندوں میں 90 رنز بنائے اور وہ ابھیمنیو کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ پرنس (50) اور سدھیر بابو 41 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ جواب میں کرناٹک بلڈوزرس نے 19.5 اوورس میں 4 وکٹس کے نقصان سے 194 رنز بناتے ہوئے میچ جیت لیا۔ ڈی شرما 50 گیندوں میں 70 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے اور انہیں ’’مین آف دی میچ‘‘ قرار دیا گیا۔ ان کے علاوہ راجیو نے 21 گیندوں میں تیز رفتار 53 اور کے سدیپ نے 26 گیندوں میں 30 رنز بنائے۔