حیدرآباد 19 جنوری ( راست ) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈویژن ناک آوٹ ٹورنمنٹ میں وینس سائبر ٹیک نے سی سی او بی کے خلاف کامیابی حاصل کرلی ۔ تاہم سی سی او بی کے عبدالاعلی قریشی نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹس حاصل کئے ۔ وینس سائبر ٹیک نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 255 رن کا اسکور بنایا تھا ۔ عبدالاعلی قریشی نے 37 رنوں کے عوض پانچ وکٹس حاصل کئے ۔ جواب میں سی سی او بی کی ٹیم مقررہ 35 اوورس میں 9 وکٹس کے نقصان پر صرف 252 رن بناسکی اور اسے تین رنوں سے شکست ہوئی ۔