سی بی ایس سی امتحان پرچہ افشاء معاملہ : ایس آئی ٹی نے معطل عہدیداروں کو نوٹس جاری کی

نئی دہلی : قومی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) دہلی کرائم برانچ نے سی بی ایس سی کے عہدیداروں کے معطل کردیا ہے۔ان میں کے ایس رانا جو اس سنٹر کے انچارج تھے جہاں سے یہ پرچہ افشاء ہوا تھا۔کرائم برانچ کے ایک سینئر پولیس آفیسر نے اس بات کی توثیق کی ہے کہ رانا کو نوٹس بھیجی گئی ہے ۔

جس میں انہیں تحقیقات میں تعاون کرنے ہدایت دی۔رانا کو سی بی ایس سی سے معطل کردیا گیا ہے۔ایس آئی ٹی نے بشمول دو ٹیچرس کے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔یہ دو ٹیچرس امتحان سے ۹۰؍ منٹ قبل دہلی کے باہر پرچوں کا اافشاء کئے ہیں۔پولیس نے یہ بات بتائی۔

پولیس نے مزید کہا کہ گرفتار کئے گئے ٹیچرس ۲۹؍ سالہ رشاب سنگھ اور ۲۶؍ روہت ہیں۔یہ دونوں بوانہ کے ایک اسکول میں فزکس او رکیمسٹری پڑھاتے ہیں۔انھوں نے ۲۶؍ مارچ کو امتحان سے ۹۰؍ منٹ قبل ایکنامک کا پرچہ کی مہر بند کھولی ۔

قانونی طور پر سوالیہ پرچوں کے مہر کو امتحان شروع ہونے سے ۱۵؍ منٹ قبل کھولنا ہے ۔لیکن رشاب اور روہت نے اس کو امتحان کی صبح ۹ ؍بجے کھول کر اسے اس کی تصاویر لے لیں او رواٹس اپ کے ذریعہ سے توقیر نامی شخص کو بھیج دیں۔اس نے رقم کے عوض اس کی تشہیر کیا ۔

ایک پولیس افسرنے کہا کہ فی طالب علم ۲۵۰۰؍ روپے حاصل کئے گئے۔اس تمام رقم میں ان ٹیچرس کا ۵۰؍ فیصد حصہ تھا۔