لکھنؤ ۔ 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی کی موجودہ صورتحال کیلئے بی ایس پی کی سربراہ نے مرکز کو موردالزام ٹھہرایا ہے اور کہا کہ حکومت کی طرف سے اختیار کردہ غلط پالیسیوں کے سبب دیگر اعلیٰ سرکاری اداروں میں بھی ایسی ہی صورتحال پائی جاتی ہے۔ مایاوتی نے صحافتی بیان میں کہا کہ ’’عہدیدراوں سے کہیں زیادہ مرکزی حکومت ہی سی بی آئی کی موجودہ صورتحال کیلئے ذمہ دار ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی ذات پات اور فرقہ پرستی پر مبنی انتقامی پالیسیاں نہ صرف سی بی آئی بلکہ دیگر اداروں کیلئے بھی ایسی ہی خطرات پیدا کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وجئے ملیا، نیرو مودی، میہول چوکسی اور رافیل معاملت جیسے واقعات بی جے پی زیرقیادت حکومت پر بدنما داغ ہیں۔