سی بی آئی پر نظر رکھنے سنٹرل ویجلنس کمیشن کا میکانزم

نئی دہلی۔/30جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) کولگیٹ اور دیگر نہایت حساس و نازک کیسوں کا حوالہ دیتے ہوئے سنٹرل ویجلنس کمیشن نے سی بی آئی کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھنے کیلئے اپنی بالا دستی کو مضبوط بنالیا ہے۔ سنگین اور نازک کیسوں کی تحقیقات کے عمل کا گہرائی سے جائزہ لیا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے سی وی سی سے کہا کہ وہ ان تمام مقدمات میں اس کی تنقیح شدہ رپورٹس کو اہمیت دی جائے گی۔ سی بی آئی اور سی وی سی کے درمیان ملٹی کروڑ کوئلہ بلاکس تخصیص اسکام کی تحقیقات کے مسئلہ پر شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔ کمیشن نے کئی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹس کو بند کرنے کی مخالفت کی ہے۔ سی بی آئی کی جانب سے جو تحقیقات درج کروائی گئی تھیں انہیں بند کردیا جارہا ہے۔ سپریم کورٹ نے سی وی سی سے کہاکہ ان تمام کیسوں میں تنقیح شدہ رپورٹس داخل کی جائیں ۔سی وی سی کی ہیت ترکیبی کے تحت سی بی آئی کو کمیشن کی جانب سے مطلوب مخصوص ڈاٹا فراہم کرنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ ابتدائی تحقیقات کی تمام تفصیلات اور ڈاٹا دینا ہوگا۔سی بی آئی پر اپنی بالادستی کو مضبوط بنانے کی غرض سے سی وی ای نے موثر کارروائیاں شروع کی ہیں۔ کمیشن کا احساس ہے کہ حالیہ مہینوں میں سی بی آئی کی کارکردگی پر تنقیدیں ہوئی ہیں۔