سی بی آئی امیت شاہ کے خلاف اعلی عدالت سے رجوع ہو : کانگریس

نئی دہلی 30 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج سی بی آئی کے فیصلے پر سوال کیا ہے کہ سہراب الدین شیخ فرضی انکاؤنٹر کیس میں بی جے پی صدر امیت شاہ کی برات کے فیصلے کو اعلی عدالت میں چیلنج نہیں کیا ہے ۔ اپیل دائر کرنے کی مہلت آج ختم ہوگئی ۔ کانگریس ترجمان شکیل احمد نے کہا کہ ہمیں سی بی آئی کے فیصلے پر حیرت ہوئی ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس فیصلے کو اعلی عدالت میں چیلنج کیا جائے ۔