سی ای ٹی میں بیدر کے طلبہ کے حوصلہ افزاء نتائج

بیدر۔2 ؍جون۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔بیدر شہر پہلی مرتبہ ریاستی سطح پر تعلیمی میدان میں انقلابی پرچم لہرایااور بیدر ضلع کو سی ای ٹی امتحان کے نتائج میں شاہین ادارہ جات بیدر کی طالبہ وچنا شری پاٹل بنت بسوا کمار پاٹل کو ریاستی سطح پر تیسرا رینک اور محمد عبدالرحمن کو23 اور محمدسہیل کو25واں رینک کے بشمول بیدر ضلع کے جملہ 17طلبائو طالبات 500کے قریب سی ای ٹی میں رینک حاصل کئے ہیںان کی حوصلہ افزائی اورجشن کے طورپر بیدر ضلع کی مُختلف تنظیموں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ فورم ‘دسٹرکٹ انجینئرس کلب ‘کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ ایمپلائز اسو سی ایشن ‘روٹری کلب ‘ینڈین میڈیکل اسو سی ایشن ‘کرناٹک اسٹیٹ سبجیکٹ ٹیچرس ‘کلیان کرناٹک پرتشٹھان ‘پی یو کالج پرنسپل اسو سی ایشن ‘کرٹا کلب سے بیدر شہر کے مُختلف شاہراہوں سے ایک جشن ریالی نکالی گئی‘ یہ جشن ریالی بیدر کے گاوان چوک سے ہوتے ہوئے مُختلف اہم راستوں سے گزری اور ہر چوہرارہوں اور اور مُختلف جگہوں پر اس ریالی کو روک کران طلباء و طالبات پر پھول کی پتیوں کو نچھاور کرکے خیر مقدم کیا گیا اور کثرت سے ان کی گُلپوشی کی گئی ۔ان طلباء کے ساتھ ان کے والدین اور شاہین ادارہ جات بیدر کے بانی سکریٹری ڈاکٹر عبدالقدیر موجود تھے ۔جشن ریالی میں طلباء کو تہنیتی نعرے نگاتے دیکھے گئے۔یہ جشن ریالی بیدر کے رنگ مندر پہنچی جہاں ان طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ فورم ‘دسٹرکٹ انجینئرس کلب ‘کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ ایمپلائز اسو سی ایشن ‘روٹری کلب ‘ینڈین میڈیکل اسو سی ایشن ‘کرناٹک اسٹیٹ سبجیکٹ ٹیچرس ‘کلیان کرناٹک پرتشٹھان ‘پی یو کالج پرنسپل اسو سی ایشن ‘کرٹا کلب ‘ جمعیت العلما ء اور ملی کونسل کے بشمول آنر کمیٹی بیدر کی جانب عظیم الشان تہنیتی جلسہ و تقسیم ایوارڈ و اعزاز کا انعقاد عمل میں آیا۔