سیکولر سیاسی پارٹیوں کو اقتدار پر لانا ضروری

کاغذنگر /8 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذنگر پریس کلب میں جناب محمد رضی حیدر سینئیر ایڈوکیٹ و اسٹیٹ وائس پریسیڈنٹ مہاجنا سوشلسٹ پارٹی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیکولر سیاسی پارٹیوں کو اقتدار میں لانے سے آر ایس ایس اور مسلم دشمن سیاسی پارٹیوں کا صفایا ہوسکتا ہے ۔ ریاست تلنگانہ میں مسٹر منداکرشنا مادیگا بانی و صدر مادیگا ریزرویشن پوراٹا سمیتی MRPS ہی واحد شخص ہے جو سیکولرازم کا علمبردار ہے اور نچلی ذات کے طبقہ کا ہمدرد و بہی خواہ بھی ہے ۔ دلت اور مسلم بھائی کا انہوں نے نعرہ دیا اور دعوی کے ساتھ یہ بات کہی کہ اگر دلت اور مسلمان ایک پلیٹ فارم پر آجائیں تو اعلی طبقہ کے سیاسی قائدین کو سبق سکھایا جاسکتا ہے ۔ جناب رضی حیدر نے کہا کہ مسلمانوں کو ریاستی اور مرکزی حکومت کی کابینہ میں عہدے مسلمانوں کے تناسب کے اعتبار سے ملنا چاہئے ۔ مسلمان آبادی میں 20 فریصد ہیں تو اقتدار میں بھی انہیں 20 فیصد ملنا چاہئے ۔ اس موقع پر مسٹر جلم پلی سے بٹواس مدیگا اسٹیٹ سکریٹری MRPS ، حافظ سید غوث َڈسٹرکٹ وائس پریسڈنٹ جناب محمد ارشد ڈسٹرکٹ سکریٹری جناب سجاد انصاری ٹاون پریسیڈنٹ مسٹر مورتی اور جناب شاہباز حیدر موجود تھے ۔