کورٹلہ 12 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب مدھو یشکی گوڑ سابق رکن پارلیمنٹ و کانگریس آئی امیدوار حلقہ پارلیمنٹ نظام آباد نے کورٹلہ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کریت ہوئے سربراہ ٹی آر ایس جناب کے چندر شیکھر راو کے وی پی رامچندر راو پر گہری سامش اور آپسی ساز باز کے ذریعہ انہیں مدھو یشکی گوڑ کو پارلیمانی انتخابات میں شکست دینے کے مقصد کے تحت سربراہٹی آر ایس کی دختر شریمتی کویتا کو حلقہ پارلیمنٹ نظام آباد سے کھڑے کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ جناب کے وی پی رامچندر راو اپنے کاروبار میں وہنوے الی دھاندلیوں کے خلاف ان کی مدھو یشکی گوڑ کی جانب سے جانچ کروانے کا مطالبہ کئے جانے کے خوف سے کے سی آ رکے ساتھ ملکر سازش رچنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ جناب کے وی پی رامچندر راو سیما آندھرا سے دولت کو منگوا کر شریمتی کویتا کو کامیاب بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جناب کے چندر شیکھرراو جو علحدہ تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد چیف منسٹر کے عہدہ پر دلت کو اور ڈپٹی چیف منسٹر کے عہد پرمسلمانوں کو فائز کرنے کا بلند بانگ دعوی کررہے تھے ۔ آج خود کو چیف منسٹر کے طور پر پیشکرہرے ہیںاور اپنی دختر کویتا کو حلقہ پارلیمنٹ نظام آباد سے انتخابی میدان میںاتار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جناب کے سی آر کا اپنی دختر شریمتی کویتا کو انتخابی میدان مںی اتارنا کہاں تک صحیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ اے آئی سی سی کی جانب سے ناموں کی فہرست روانہ کی گئی اس فہرست میں جناب کومی ریڈی راملو کے علاوہ جناب جے وینکٹ کا نام ہی تھا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس بلدیہ ایم پی ٹی سی ، زیڈ پی ٹی سی انتخابات میں وہ جناب مدھو یشکی گوڑ کے رکن پارلیمنٹ ہونے کے باوجود بی فارم کے تقسیم کی ذمہ داری جناب جواڈی نرسنگ راو کے حوالے کی گئی ۔ جناب محمد عبدالسلیم فاروقی نامہ نگار سیاست کورٹلہ کی جانب سے 10 سال کے دوران مسلمانو ںکی ترقی یلئے ایم پی کی جانب سے کوئی ٹھوس اقدامات نہ کئے جانے کی شکایت پر انہو ںنے اس بات کا اعتراف کیا کہ علحدہ تلنگانہ ریاست کے قیام کے سلسلہ میں کی گئی جدوجہد میں مصروف رہنے کے سبب وہ ترقی پر توجہ نہ دے سکے ۔انہوں نے نمائندہ سیاست کورٹلہ کی جانب سے 10 سال کے دوران مسلمانوں کی ترقی کیلئے ایم پی کی جانب سے کوئی ٹھوس اقدامات نہ کئے جانے کی شکایت پر انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ علحدہ تلنگانہ ریاست کے قیام کے سلسلہ میںکی گئی جدوجہد میںمصروف اپنے کے سبب وہ ترقی پر توجہ نہدے سکے ۔انہوں نے نمائندہ سیاست کورٹلہ سے کہا کہ تین چار دن کے اندر مسلمانان کورٹلہ کے مسائل پر مشتمل میمورنڈم تیار کرکے انہیں دیئے جانے پر مسلمانان کورٹلہ کے مسائل کو حل کروانے کا تیقن دیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس آئی پارٹی ہی ہے جوفرقہ پرستی کا ڈٹ کر مقابلہ کرسکتی ہے ۔ انہوں نے سیکولرازم کے استحکام کیلئے کانگریس آئی پارٹی کے امیدواروں کے حق میںووٹ استعمال کرنے کی مسلمانوں سے اپیل کی ۔ جناب کومی ریڈی راملو کانگریس ائی امیدوار حلقہ اسمبلی کورٹلہ نے کہا کہآج حلقہ پارلیمنٹ نظام آباد ہی نہں بلکہ ملک کو جناب مدھو یشکی گوڑ جیسے قائد کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علدہ تلنگاہ ریاست کے قیام کے سلسے میںکی جانے والی جدوجہد میں جناب مدھو یشکی گوڑ ہمیشہ آگے رہے انہوں نے کانگریس آئی قائدین و کارکنوں سے کہا کہ وہ کانگریس آئی امیدوار کی کامیابی کیلئے کمر بستہ ہوجائیں۔جناب جے وینکٹ جنہوں نے جناب کومیریڈی راملو کانگریس آئی امیدوار کے حق میں مقابلہ سے دستبرداری اختیار کی کہا کہ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور انتخابات میں حصہ لینے کا ہر ایک فرد کو حق حاصل ہے لیکن انہوں نے کانگریس آ:ی کے ووٹوں کی تقسیم کو روکنے کیلئے ہائی کمان ی ہدایت پر مقابلہ سے دستبرداری اختیار کی ۔ انہوں نے کہا کہ مدھو یشکی گوڑ جو حلقہ پارلیمنٹ نظام آباد سے دو مرتبہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہوچکے ہیں ۔ تیسری بار رکن پارلیمنٹ نظام آباد منتخب ہونے اور کانگریس پارٹی کے اقتدار میں آنے پر مرکزی وزیر بنانے کے قوی امکانات پائے جاتے ہیں۔انہوں نے حلقہ اسمبلی کورٹلہ کے عوام سے تلنگانہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے جناب مدھو یشکی گوڑ کو رکن پارلیمنٹ نظام آباد جناب کومی ریڈی راملو کو رکن اسمبلی کورٹلہ منتخب کرنے کی عوام سے اپیل کی ۔ اس اجلاس میں جناب برگ راما سوامی جناب اکولہ لنگا ریڈی سابق زیڈ پی ٹی سی مٹ پلی کے علاوہ کانگریس آئی پارٹی کے قائدین و کارکن نے شرکت کی۔