سیکوریٹی گارڈ کی اے ٹی ایم سنٹر کے قریب مشتبہ موت

حیدرآباد /9 ستمبر ( سیاست نیوز ) مغل پورہ کے علاقہ میں ایک سیکوریٹی گارڈ کی اے ٹی ایم سنٹر کے قریب مشتبہ موت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ مورتی راجو جو شاہ علی بنڈہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ پیشہ سے سیکوریٹی گارڈ بتایا گیا ہے ۔ وہ آندھرا بینک کے اے ٹی یم سنٹر میں ملازمت کرتا تھا ۔ جس کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ۔ پولیس نے قلب حملہ کے سبب مورتی کی موت واقعہ ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔