سیکورٹی گارڈس ملازمت کیلئے مواقع نرمل میں کل جاب میلہ

بھینسہ۔/26 اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نرمل ڈی آر ڈی اے عہدیدار وینکٹیشورلو نے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے ضلع کے تمام مواضعات سے وابستہ بے روزگار نوجوانوں کیلئے روزگار مشن و مارکیٹنگ مشن ( آئی جی ایم ایم ) کے تحت سیکورٹی گارڈ کیلئے ملازمت کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔ جس میں دس ہزار سے 13 ہزار تک تنخواہ فراہم کی جائے گی اور سیکورٹی گارڈ ملازمت کیلئے حیدرآباد روانہ کیا جائے گا۔ جس کے لئے خواہشمند امیدواروں کی حد عمر 19 سال سے 35سال ہونی چاہیئے۔ ایسے امیدوار اپنے ہمراہ بائیو ڈاٹا فارم، اسنادات، آدھار کارڈ لے کر 28 اگسٹ بروز منگل کو صبح 10-30 بجے مستقر نرمل پر کلکٹر آفس کے قریب واقع نرمل منڈل ڈی آر ڈی اے (DRDA) و آئی کے پی (IKP) دفتر پر منعقدہ جاب میلہ میں شرکت کرتے ہوئے اس سنہری موقع سے استفادہ کریں۔