سیکورٹی کسی کی مرضی پر منحصر نہیں : مرکزی وزیر

نئی دہلی ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) پرینکا گاندھی کی جانب سے ایس پی جی کی سیکورٹی برخاست کردینے کی خواہش پر جو ان کے خاندان کو سیکورٹی جانچ سے استثنیٰ فراہم کرتی ہے، مرکزی وزیرمملکت برائے داخلہ کرن رجیجو نے آج کہا کہ سیکورٹی کسی کی مرکزی کے مطابق فراہم نہیں کی جاتی اور نہ اس کے مطابق برخاست کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی مسائل کو سیاسی رنگ نہیں دیا جانا چاہئے۔ وہ پرینکا گاندھی کے ایس پی جی کے سربراہ کو مکتوب کے بارے میں سوال کا جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر ہوگا کہ پرینکا گاندھی صیانتی محکموں پر سیکورٹی کی فراہمی یا برخاستگی کا فیصلہ چھوڑدیں۔ پرینکا گاندھی پر نریندر مودی کے خلاف کئی بار تنقید کرنے کی بناء پر جو انہوں نے انتخابی مہم کے دوران کی تھی، ان کی صیانت کے بارے میں اندیشے پیدا ہوگئے ہیں۔