انچیان ۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) یہاں رواں 17 ویں ایشین گیمس کے سیپک ٹکرا میں ہندوستان کی مرد اور خاتون ٹیموں کے مظاہرے انتہائی مایوس کن رہے جیسے کہ ابتدائی مرحلہ کے مقابلہ میں مرد زمرہ کی ٹیم کو جاپان کے خلاف مزاحمتی مظاہرہ کرنے کے باوجود 1-2 کی شکست برداشت کرنی پڑی جبکہ خاتون زمرہ کی ٹیم کا مظاہرہ مزید مایوس کن رہا جیسا کہ اسے میانمار کے خلاف 0-3 کی شکست برداشت کرنی پڑی۔ ہندوستانی مرد زمرہ کی ٹیم نے مقابلہ کا بہتر آغاز کیا لیکن انہیں 21-16، 18-21، 16-21 کی شکست برداشت کرنی پڑی۔ گروپ اے کا یہ مقابلہ دو گھنٹے 26 منٹ طویل رہا جبکہ خاتون ٹیم نے بھی گروپ بی کے مقابلہ میں آغاز بہتر کیا تھا۔