سیول سرویسیس امتحانات سے متعلق سمینار

کوہیر۔22اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد محبوب اعزازی لکچرار ڈگری کالج ظہیرآباد کی اطلاع کے بموجب 25اپریل بروز ہفتہ صبح 10بجے سے ایس ایس فنکشن ہال کوہیر میںایک روزہ سمینار ’’ بعنوان ’’ سیول سرویسیس امتحانات کی تیاری اور اردو طلبہ ‘‘ پر سمینار محترمہ عرشیہ کلیم سرپنچ کی زیر صدارت منعقد ہوگا جبکہ محمد اکبر فاروق معاون صدر ہوں گے ۔ اس سمینار میں مختلف عنوانات پر محترم جناب اشفاق عمر ‘ محترمہ فرحین شاخ تحصیلدار کوہیر ‘ مسٹر کے چندر شیکھر سب انسپکٹر ‘ جناب قاری ایم ایس خان‘ مولانا محمد عتیق احمد قاسمی ‘ محترمہ منور آمنہ ‘ محترمہ عائشہ بیگم لکچرار کے خصوصی لکچرر ہوں گے جبکہ محمد محبوب نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔