سیوا سنٹروں سے استفادہ کا مشورہ

یلاریڈی ۔29اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مواضعات میں موجود سیوا سنٹروں سے استفادہ کرنے ڈی پی ایم مسٹر سدھاکر نے مشورہ دیا ۔ منڈل تاڑوائی کے کرشنا جی واڑی میں چلائے جارہے سیوا سنٹر کی انہوں نے تنقیح کی ۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ضلع میں 131 سیوا سنٹروں کی منظوری دی گئی ہے جس میں 10 خدمات انجام دے رہے ہیں اور 85 سنٹروں کو چلانے والوں کو تربیت کی جارہی ہے ۔ ضلع میںدومکنڈہ ‘ بالکنڈہ ‘ بھکنور ‘ آرمور ‘ تاڑوائی ‘ گندھاری منڈلوں کے مواضعات میں یہ سنٹرس اپنا کام کررہے ہیں ۔ ڈاکرا گروپ خواتین کی اس سنٹر سے قرض کی رقم ادا کرنے کیسہولت ہے ۔ می سیوا سے لئے جانے والے اسنادات اس سنٹر سے حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔ سیوا سنٹروں کو لیاب ٹیپ ‘ پرنٹر ‘ نیٹ کنکشن دیا جائے گا ۔ اس موقع پر سی سی سائیلو ‘ وی ایل ای لاونیا موجود تھے ۔