سینٹ پیٹرس برگ (روس) /25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے لینڈر پیس اور جرمن کے اینڈرے بیگمن کو سینٹ پیٹرس برگ اوپن کے فائنل میں شکست ہوئی ۔ انہیں برطانیہ کے ڈونک انگلوٹ اور فن لینڈ کے ہنری کونٹینن کے مقابلہ ایک سیٹ کا فائدہ ہوا ۔ ہند ۔ جرمن جوڑی کی ایک گھنٹہ اور 19 منٹ جاری رہے اس مقابلہ میں برطانیہ ۔ فن لینڈ جوڑی کے خلاف 6-4, 3-6, 10-12 سے شکست ہوئی ۔ پیئس اور بیگمن نے پہلا سیٹ آسانی سے جیت لیا لیکن اس کے بعد دونوں سیٹس میں وہ کامیابی کا سلسلہ جاری نہ رکھ سکے ۔ لینڈر پیئس نے آخری کامیابی 2015 ء نیوزی لینڈ اوپن میں حاصل کی جہاں انہوں نے جنوبی افریقہ کے راوین کلاسیون کے ساتھ اے ٹی پی مینس ڈبلز ٹائیٹل جیتا تھا ۔